پشاور،سربند میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

پیر 20 اپریل 2015 11:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پشاور کے علاقے سربند میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی‘ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی فورس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ہے۔ دہشت گرد کا نام عالم زیب ہے۔ گرفتار دہشت گرد2009ء میں پولیس پر تین حملوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد عالم زیب کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں