’آپریشن خیبر ٹو کے آخری مرحلے میں شدید لڑائی متوقع
جمعرات 26 مارچ 2015 12:42
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور اینجسز میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوج کی جانب سے جاری آپریشن آخری مراحل میں داخل ہونے والا ہے۔حکومت اور پاک فوج کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اپنے آخری مراحل میں قریباً داخل ہوگیا ہے اور فوج اس وقت دہشت گردوں کی واحد پناہ گاہ وادی تیرہ میں آپریشن کرنے جارہی ہے جبکہ دیگر 6 ایجنسیز کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر سیکیورٹی افسر نےوادی تیرہ میں پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشن کو 'انتہائی شدید' کا عنوان دیتے ہو ئے کہا کہ 'یہ آخری جنگ ہے جو ہم دہشت گردوں کے خلاف لڑنے جارہے ہیں'۔
(جاری ہے)
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبر ٹو، جو کہ آپریشن خیبر ون کا ہی ایک تسلسل ہے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے باڑہ کے علا قوں میں شروع کیا گیا ہے۔
جس سے کے پشاوراور دیگر علا قوں میں سیکیورٹی میں مدد ملے گی۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وادی تیرہ پاکستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں کا ایک اہم مرکز ہے اور جس کسی دہشت گرد تنظیم کا نام لیا جائے گا، اس کی موجودگی کا ثبوت یہاں سے مل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ داعش اور اس کی پاکستان میں موجود حمایتی تنظیمیں اسلامک اسٹیٹ، تحریک طالبان پاکستان، لشکر اسلام، تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار اور ان کے تمام غیر ملکی دوست یہاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی ہزار کے قریب یہاں پر موجود دہشت گرد اپنی آخری لڑائی لڑنے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی فوجی اسپیشل سروسز گروپ اور جیٹ طیاروں کی مدد سے وادی تیرہ میں آپریشن کے آخری مرحلے میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے جارہے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران انھوں نے دو تہائی علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔یہ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور افغانستان کے شمالی صوبے نگرہار کے درمیان موجود سیکیورٹی حوالے سے انتہائی اہم میدانی علاقے میں گزشتہ تین روز میں پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک کا سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مذکورہ آپریشن میں اب تک ایک میجر سمیت پاک فوج کے 16 اہلکار ہلاک جبکہ دو افسران سمیت متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حفاظتی ٹیکوں کاعالمی دن کےموقع پرنوشہرہ جلوزئی بی ایچ یو میں آگاہی واک کا اہتمام
گورنر خیبرپختونخوا سے چئیر مین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
پشاور،چوری شدہ مال برآمدگی کے بعد مالکان کو دینے کے متعلق تقریب
پشاورکے بعض فیڈروں پرمرمت کی وجہ سےبجلی بند رہے گی، ترجمان پیسکو
مردان پولیس کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،گراں فروشی وکم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کی زیرصدارت سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس
مردان میں 2موٹرسائیکلوں کےدرمیان تصادم سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس