پشاور ، چار سالہ بچہ مغو ی بچہ با زیا ب ، دو اغواء کا ر گرفتا ر

اغواء کاروں میں شامل ایک خاتون ٹیچر اپنے ساتھی سمیت فرار

اتوار 1 فروری 2015 15:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) پشاور میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران اغواء کیا گیا چار سالہ بچہ بازیاب کرواکر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ اغواء کاروں میں ایک خاتون ٹیچر اپنے ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز پشاور کے علاقے یوسف آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مکان سے چار سالہ بچہ جوکہ 16 دسمبر کو اپنے سکول سے واپسی پر اغواء ہوگیا تھا‘ بازیاب کرلیا اور دو ملزموں کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

اغواء کاروں میں ایک خاتون ٹیچر سمیت پانچ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ اغواء کاروں نے بچے کو اغواء کرکے بچے کے والد سے دو کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں