خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مئی میں ہوں گے،پرویز خٹک

اتوار 1 فروری 2015 14:09

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مئی میں ہوں گے،پرویز خٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) وزیراعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات مئی میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مقامی حکومتوں کا شفاف نظام لانا چاہتے ہیں۔وزیراعلی پرویز خٹک سی ایم ہاوس میں کوہستان کے وفد سے بات چیت کررہے تھے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہر ضلع کو تیس سے چالیس کروڑ روپے اضافی فنڈز ملیں گے۔

بلدیاتی ادارے مقامی سطح پر اپنے معاملات میں بااختیار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت مئی میں بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ہی ایسا بلدیاتی نظام نافذکررہی ہے جس سے تمام تر انتظامی اور مالی اختیارات مقامی لوگوں کومنتقل ہوں گے۔اس کی بدولت عوام اپنے معاملات میں مقامی سطح پر مکمل طورپر بااختیار ہوجائیں گے۔وہ اپنے بیشتر مسئلے خود ہی حل کرسکیں گے، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی شفاف پالیسی کی بدولت دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کی پسماندگی ترجیحی بنیادوں دور ہوں گی۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کے منصفانہ اور شفاف استعمال کویقینی بنائیں گے کسی کے ساتھ سیاسی بنیادوں پر امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں