پشاور میں انسداد پولیو مہم شروع، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اتوار 1 فروری 2015 11:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔مہم کے دوران سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم میں ضلع بھر میں سات لاکھ بچوں کو پولیو کے ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ مہم کے لیے 4 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامورہیں۔پشاور میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز اور بچوں کو قطرے پلانے سے والدین کے انکارکے پیش نظر محکمہ صحت اور عالمی ادرہ صحت کے اہلکار گھر گھر جا کر والدین کی کاؤنسلنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج شہر بھر میں دفعہ 144 نافذہے جس کے تحت صبح 8 سے شام پانچ بجے تاک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں