خیبر ایجنسی امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں امن لشکر کے 3 رضا کار جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 22 نومبر 2014 19:17

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014)خیبر ایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں امن لشکر کے 3 رضا کار جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔جھڑپ میں امن لشکر کے 3رضا کار جاں بحق ہوئے خیبر ایجنسی افغانستان کی سرحد کے ساتھ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے میں واقع ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں