مغرب نوجوانوں کو ہدف بناکر امت مسلمہ کو کمزور بنانا چاہتا ہے،عنایت اللہ خان

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:47

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)خیبرپختونخوا کے سینئروزیربلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ مغرب نوجوانوں کو ہدف بناکر امت مسلمہ کو کمزور بنانا چاہتا ہے لیکن ہم یہ کوششیں ناکام بنائینگے اور نوجوانوں کو متحد کرکے اسلامی اور خوشحال پاکستان بنائینگے کیونکہ نوجوان امت مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہے،مختلف سیاسی جماعتیں سیکولر اور لبرل پاکستان بنانے کیلئے کوشاں جبکہ جماعت اسلامی اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اسلامی اور خوشحال پاکستان کی نوید ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں مینار پاکستان میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شریک غیرملکی مندوبین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور میڈیا کوآرڈینیٹر ٹو سینئر منسٹر محمد اقبال بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے غیر ملکی مندوبین کے سوالات کے جوابات بھی دئے ۔سینئر صوبائی وزیر خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا کہ ہم اسلامی اصولوں کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کرکے استعماری قوتوں کا مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وزراء کی کوششوں سے خیبر پختونخوا میں سابق دور حکومت میں نصاب تعلیم سے نکالے گئے اسلامی مضامین اور اسباق دوبارہ شامل کر لئے گئے ہیں اسلامی تاریخ کے متعلق مضامین سابق قوم پرست حکومت کے دور میں نصاب سے نکالے گئے تھے اور اس حوالے سے ہم مسلسل احتجاج میں تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اب امید کی کرن ہے اور کامیاب اور تاریخی اجتماع کے بعد اب مستقبل جماعت اسلامی کا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ تاریخی اور کامیاب اجتماع عام ملکی سیاست کا خصوصا اور پورے خطے کا عموما رخ بدلے گا اور ملک اور پورے خطے میں پائی جانے والی بد امنی کی فضاء کے خاتمے اور خوشحال اور اسلامی پاکستان کی نوید ثابت ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں