آئی ایس ایف کا ساتواں یوم تاسیس،صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب

30نومبر جلسے کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے ،آئی ایس ایف

ہفتہ 22 نومبر 2014 15:30

پشاور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء ) آئی ایس ایف کا ساتواں یوم تاسیس پشاور میں تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں آئی ایس ایف کے صوبائی صدر سہیل آفریدی،مرکزی رہنما مینا خان آفریدی،ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ظاہر شاہ مہمند،جنرل سیکرٹری اشفاق مروت، کیمپس صدر شفقت ایازسمیت دیگر رہنماؤں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ 2007میں آئی ایس ایف کی بنیاد رکھی گئی تب سے لیکر اب تک آئی ایس ایف نے تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کیا اور پارٹی کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچایا۔انھوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت تلے متحد ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایس ایف ایک وژن کے تحت بنائی گئی اور اس وژن کو فالو کرتے رہیں گے ۔طلباء رہنماؤں نے تیس نومبر کے اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا سے آئی ایس ایف کے طلباء بڑی تعداد میں اسلام آبادپہنچیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں