محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خطرناک شدت پسند قیدیوں کو سنٹرل جیل مردان منتقل کرنے کا عمل عارضی طور پر موخر کر دیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:53

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خطرناک شدت پسند قیدیوں کو سنٹرل جیل مردان منتقل کرنے کا عمل عارضی طور پر موخر کر دیاہے ۔ سنٹرل جیل پشاور سے خطرناک ترین 250سے زائد قیدیوں کو پہلے مرحلے میں مردان میں قائم کئے جانے والے سنٹرل جیل میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

مردان جیل میں شدت پسندوں کے لئے 235سے زائد سیل بنائے گئے ہیں ۔

مجموعی طور پر سنٹرل جیل پشاور سے چھ سو سے زائد اہم قیدیوں کو منتقل کرنا تھا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سنٹرل جیل مردان کو اہم قیدیوں کی منتقلی عارضی طور پر موخر کر دی گئی ہے ۔ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے باعث قیدیوں کی منتقلی روک دی ہے ۔ اور محرم الحرام کی باخیریت گزرنے کے بعد قیدیوں کی منتقلی شروع کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں