سیلاب سے بچاؤ اور مزید اقدامات کرنے کے لئے وزارت پانی و بجلی نے خیبر پختونخوا حکومت سے مشاورت کے لئے مجوزہ ریور ایکٹ کا مسودہ ارسال کر دیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) سیلاب سے بچاؤ اور مزید اقدامات کرنے کے لئے وزارت پانی و بجلی نے خیبر پختونخوا حکومت سے مشاورت کے لئے مجوزہ ریور ایکٹ کا مسودہ ارسال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کی جانب سے اس ضمن مین اپنی رپورٹس وزارت پانی و بجلی کو فراہم کریگی خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سے بھی باقاعدہ طورپر سفارشات طلب کی گئی ہے ۔

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ایکٹ کا ابتدائی مسودہ پر باقاعدہ طور پر مشاورت شروع کر دی ہے ۔ اورمشاورت کے مکمل ہونے کے بعد حتمی ڈرافٹ تیار کیا جائے گا ۔ جس سے آئندہ ملک میں تباہی کے باعث بننے والے سیلاب سے قبل از وقت نمٹنے اور احتیاطتی تدابیر کی تجاویز کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سیلاب کے باعث تباہی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں