خیبر پختونخوا حکومت نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے صوبے بھر میں ہونے والے احتجاجی دھرنوں کے لئے این او سی کے حصول کو لازمی قراردیدیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے صوبے بھر میں ہونے والے احتجاجی دھرنوں کے لئے این او سی کے حصول کو لازمی قرار دیا ہے اور این او سی کے بغیر پاکستان عوامی تحریک احتجاجی جلسے منعقد نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے کیاگیا ہے ۔

تاکہ جلوسوں کے لئے سیکورٹی کے اقدامات پہلے سے ہی کئے جائیں تاکہ کسی قسم کاکوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے ہری پور میں گزشتہ روز احتجاجی جلسہ کیا تھا جس کے بعد پشاورسمیت صوبے کے دیگر اضلا ع میں بھی مرحلہ وار طور پر احتجاجی جلسہ کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں