تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اپنے ترجمان شاہداللہ شاہد کی برطرفی کا اعلان

منگل 21 اکتوبر 2014 13:00

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے اپنے ترجمان شاہداللہ شاہد کی برطرفی کا اعلان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے شاہد اللہ شاہدکے بعد ابوعمرشیخ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ ایک دوسرا ترجمان لایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا کہ شاہد اللہ شاہد ٹی ٹی پی کے ترجمان نہیں رہے اور اس گروپ نے ابو عمر شیخ مقبول کو اس کام کے لیے اجازت دی تھی اب انہیں بھی برطرف کردیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ مقبول کو برطرف کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایک دوسرے ”برادر“ کو نامزد کیا ہے، جو ان کی جگہ لیں گے تاہم اس فیصلے کو عام نہیں کیا گیا ہے اس لیے کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے اس صورتحال کا فائدہ اْٹھایا تھا۔

اردو، پشتو اور عربی زبانوں میں دیے گئے اس بیان کا کہنا ہے کہ ”شیخ مقبول شاہد اللہ شاہد کی جگہ پر نہیں ہیں۔“اس بیان میں ٹی ٹی پی کے رہنما ملا فضل اللہ کے افغان طالبان کے رہنما ملّا محمد عمر کے ساتھ وفاداری کے حلف کو دوہرایا گیا اور مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے نئے ترجمان کا نام جلد عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں