فرنٹیئر ریزور پولیس ( ایف آر پی ) میں ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری پرسات پولیس اہلکاروں کو برطرفی کے تحت شوکاز نوٹسز جاری

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) فرنٹیئر ریزور پولیس ( ایف آر پی ) میں ڈیوٹی سے طویل غیر حاضری پرسات پولیس اہلکاروں کو برطرفی کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ جعلی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ایف آر پی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت کی ہے اور تمام میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی پولیس کی جانب سے سات پولیس کانسٹیبلوں جن میں محمد عالم نمبر 2152، جاوید اقبال 1509، گلاب شیر 716، سبحان اللہ 652، اسد 1062اور عدنان 707کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم غیر حاضری کی صورت میں انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں