میاں راشد شہید فاوٴنڈیشن ایجوکیشن کمپلیکس پبی میں تعمیر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 ستمبر 2014 12:39

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) میاں راشد شہید فاوٴنڈیشن ایجوکیشن کمپلیکس پبی میں تعمیر کرنے کا فیصلہ جبکہ فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ایمبولینس سروس شروع کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ میاں راشد شہید فاوٴنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اجلاس میں کیا گیا جو باچا خان مرکز پشاور میں فاوٴنڈیشن کے چیئر مین اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں فاوٴنڈیشن کو مزید فعال کرنے اور ترقی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ، اس موقع پر فیصلہ کیا گیاکہ راشد شہید فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام ایمبولینس سروس کا افتتاح 22ستمبر کو کیا جائیگا،میاں افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ فاوٴنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق راشد شہید ایجو کیشن کمپلیکس کے نام سے ایک ایسا معیاری تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے جس سے ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی تعمیر کیلئے جلد فنڈ اکٹھا کیا جائے گا کیو نکہ فاوٴنڈیشن کی کوشش ہے کہ تعلیم عام کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ میاں راشد دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے لہٰذا ایجوکیشن کمپکیکس میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے بچوں کو داخلے دینا ہماری پہلی ترجیح ہو گی ، انہوں نے کہا کہ امن کے مشن کی پایہ تکمیل کیلئے شہداء کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا فریضہ ہے تاکہ جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے علم کی شمع کو روشن کیا جاسکے ،میاں افتخار حسین نے صحت کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں فاوٴنڈیشن موٴثر اقدامات اٹھائے گی تا کہ غریب اور نادار افراد کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں