پشاور، ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم سیمی فائنل تک کوالیفائی کرسکتی ہے ، چوہدری یعقوب

ہفتہ 30 اگست 2014 17:51

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) ایشین گیمز 2014 میں پاکستان والی بال ٹیم سیمی فائنل تک کوالیفائی کرسکتی ہے ، اور سیمی فائنل تھائی لیڈ اور کوریا ٹیموں کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان وکٹر ی سٹینڈ پر آسکتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان والی بال فیڈریشن سابق آئی جی چوہدری یعقوب نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ایشین گیمز کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ فیڈریشن سیکرٹری شاہد کمال ، خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے صدر سی سی پی او اعجاز خان ، ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر محب الله خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

چوہدری یعقوب نے کہا کہ پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے مد مقابل جاپان ، سعودی عرب اور کویت کی ٹیم شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پول بی سے دو ٹیمیں کوالیفائی کرینگی جاپان جو اس وقت سابق ایشین چیمپئن ہے جبکہ پاکستان ٹیم اگر محنت کرے تو سعودی عرب اور کویت کی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کرسکتا ہے ، کامیابی کی صورت میں سیمی فائنل میں مقابلہ تھائی لینڈ یا کوریا سے آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر ٹیم ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں رنر اپ رہ چکی ہے اور پاکستان ٹیم انہی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جونیئر ٹیم نے جاپان ، کوریا ، اندیا اور تھائی وان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی اور فائنل مین ایران کے ہاتھوں تین دو سے شکست ہوئی ، اس لئے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ لڑکوں میں وہی جوش اور ولولہ پایا جارہا ہے انشاء الله پاکستان ایشین گیمز میں اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کریگا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کی سیاست کی وجہ سے ایشین گیمز کی تیاری کیلئے بہت کم ٹائم ملا ۔

جبکہ دیگر ٹیمیں دو سال سے تیاری میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ تمام مسائل حل ہوگئے امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کی سپورٹس جو کہ پٹری سے اتر گئی تھی اب پاکستان کی ترقی نہ صرف ولی بال بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی ممکن ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں سولہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو چارمختلف گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے ۔

پہلے بھی پاکستان والی بال فیڈریشن کے فارن کوچ کی خدمات حاصل کی تھی لیکن اس دفعہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشین بیچ گیمز ، ساؤتھ ایشین بیچ گیمز میں مرد وخواتین کی ٹیمین بھرپور شرکت کریگی جو کہ اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہوگی ، ساؤتھ ایشین گیمز نومبر کے مہینے انڈیا میں منعقد ہوگی ، انہوں نے کہا کہ والی بال کا کافی ٹیلنٹ خیبرپختونخوا مین موجود ہے جس کو بھرپور سپورٹ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر والی بال کیمپ سیالکوٹ میں جاری ہے جو کہ جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں 17 اکتوبر کو منعقد ہوگی میں شرکت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ والی بال کانفرنس3 اکتوبر کو اتلی میں منعقد ہورہا ہے جہاں پر ان کی کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ پاکستان کیلئے منظور کی جائیں ، آخر میں انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز کا کیمپ پشاور میں کوچ مظہر فرید ، کفایت الله اور خالد وقار کی سربراہی میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں