چارسدہ میں رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے خلاف تحقیقات مکمل ، رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی

ہفتہ 30 اگست 2014 16:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) چارسدہ میں رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ غیر قانونی چنگ چی رکشوں کے باعث چارسدہ سے رجڑ تک ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہو رہا ہے چارسدہ سٹی میں غیر قانونی سٹینڈ کے خلاف جب کاروائی شروع کی گئی تو رکشہ ڈرائیور سلمان ولد بابو سکنہ چارسدہ نے خود سوزی کرنے کی کو شش کی جس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار آفاق کو معطل کر دیا گیاتھا تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے اور قانو ن کے مطابق چنگ چی رکشوں کے ڈرائیوروں کو چالان کیا جا چکا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد معطل کئے جانے والے پولیس اہلکار کو ملازمت پر بحال کر دیا جائے گا واضح رہے کہ چارسدہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چنگ چی رکشوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے ۔ اور ایک ایک رکشہ میں دس دس افراد کو بیٹھایا جا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں