پشاور ،پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

ہفتہ 30 اگست 2014 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے پشاور کے نواحی اور اندرون شہر میں ایک دن کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تاہم صحافیوں ، معمر افراد اور سیکورٹی فورسز کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت پشاور میں پولیو مہم کے حوالے سے پولیس کے علاوہ قبائلی علاقہ جات سے ملحقہ دیہاتوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات کر دیئے ہیں ۔

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ۔ پشاور کی بیانوے یونین کونسلوں میں پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پشاور ، چارسدہ ، صوابی میں پولیو مہم کے دوران شدت پسندوں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور نو سے زائداہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں