جشن آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ 13اگست سے ایگریکلچر سکول پشاور میں کھیلا جائیگا

پیر 28 جولائی 2014 12:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی۔2014ء) جشن آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ 13اور14اگست کو ایگریکلچر سکول پشاور میں کھیلا جائیگا ۔جسمیں صوبہ بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے ،ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر بھٹی نے اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی14اگست کو جوش وجذبے سے منانے کیلئے جشن آزادی کپ باکسنگ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا ۔

جس کا مقصد صوبے میں باکسنگ کھیل کو فروغ دینا ہے ۔انکاکہناتھاکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک تجمل حیات خان صوبے میں نچلی سطح پر باکسنگ کو ترقی دینے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ یہی کوششیں ایک دن ضرور رنگ لائے گی ۔عطرت نذیر بھٹی نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں ونرکھالڑی کو ٹرافیاں ،میڈلز اور کیش انعامات بھی دیئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں