آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات دو ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 25 جولائی 2014 17:08

پشاور(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات دو ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی عبد العزیز کو ایلیٹ فورس سے ایف آر پی خیبر پختونخواجبکہ ایکٹنگ ڈی ایس پی بنوں محمد اسماعیل کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی ڈی آئی خان کے حوالہ کر دی گئی ہیں۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں