چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعہ 25 جولائی 2014 17:08

پشاور(‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء)چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا امجد علی خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں میجر جنرل اختر جمیل راؤ پاک آرمی،انتظامی سیکریٹریز فاٹا و حکومت خیبر پختونخوا اور اقوام متحدہ کے زیر اثر فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد کو دی جانے والی اب تک کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی۔

میجر جنرل اختر جمیل راؤ نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کی تفصیل اور ان کو دی جانے والی امداد کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا، امجد علی خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کی خدمت میں حکومتی اداریں اپنا کام بطریق احسن نبا رہی ہیں جبکہ حکومت خیبر پختونخوا ان کی پر امن واپسی تک میزبانی کے قومی فرائض بخوشی و خوش اسلوبی سے سرانجام دیگی ۔

(جاری ہے)

محمد طاہر اورکزئی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو بتایا کہ بین الاقوامی فلاحی اداروں جن میں اقوام متحدہ اور اس کے زیر نگرانی فلاحی اداروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرہ خاندانوں کو امداد دینے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کا ارادہ کیئے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مختلف شعبوں جیسے تعلیم،صحت،خوراک ، غذا، کیمپ مینجمنٹ وغیرہ کام کرنے کے خوائش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ افراد کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں خصوصی رپورٹ بنا رہا ہے جیسے ہر متعلقہ اداروں کو بھیجا جارہا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں