خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین ارکان اسلحہ لے کر آتی ہیں: سردار بابک

بدھ 23 اپریل 2014 19:03

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین ارکان اسلحہ لے کر آتی ہیں: سردار بابک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے الزام عائد کیا ہے کہ اسمبلی میں کچھ خواتین اسلحہ لے کر آتی ہیں، کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ انھیں اسمبلی کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے خط ملا ہے کہ بعض خواتین ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران اسلحہ لے کر آتی ہیں۔

بعض خواتین ارکان پرس کی تلاشی نہیں دیتیں۔ ان خواتین ارکان کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے بھی سردار بابک حسین کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرس کی تلاشی نہ دینے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ تلاشنی نہ دینے والی ارکان کی تلاشی ہونی چاہیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں