کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں،سی پی او

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:56

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء)ملتان پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کا دورہ کریں گے ۔اس موقع پر شہر بھر میں اہم مقامات پراضافی تعداد میں پولیس کے جوان تعینات ہوں گے جبکہ ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے جن کی معاونت تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ کریں گے۔

نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پرپولیس لائن ملتان میں 10ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے انچارج کم از کم ڈی ایس پی عہدے کے افسر ان ہو ں گے ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں ون ویلنگ کے خلاف مئوثر کاروائیاں کریںگی علاوہ ازیںپولیس شراب فروشوں کے خلا ف بھی موثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سی پی او ملتان نے تمام شہریوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نہایت خوشی کا موقع ہے کہ ملک پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جو کہ ملک دشمنو ں کے خلاف جاری جنگ میںہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خوشی کے اس موقعہ پر تمام والدین کافرض ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کو کسی بھی خطرناک کھیل جیسی( ون ویلنگ ،شراب نوشی ،شیشہ سمیت تمام قسم کے نشہ،آتش بازی) کے استعمال سے بچائیںانسانی جانیں بہت قیمتی ہیں ان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے بچوں کو ایسے عناصر سے بعض رکھیں جن سے ان کے مستقبل کو خطرات لاحق ہوں اور ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے ۔ تمام شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دہشت گردوں،تخریب کاروں اورجرائم پیشہ عناصرپر کڑی نظررکھیں ان کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا پھر پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دیں۔

اس حوالہ سے پولیس نے ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی ہے ۔ پولیس ٹیمیںاہم علاقوں میں جرائم پیشہ عناصراور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کررہی ہیں علاوہ ازیں پولیس نے شراب فروشوں سمیت منشیات فروشوں ،ہوائی فائرنگ،آتش بازی کرنے والوںاور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث افرادکے خلاف خصوصی طور پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں ۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ امن کی دشمن طاقتوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔ نیو ائیر نائٹ پر کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالہ سے سکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ خوشی کی اس گھڑی کو پرامن رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ مزید برآں سٹی ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف فوری طور کارروائی عمل میں لائیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں