ملتان،ڈی سی او نا در چٹھہ نے صد یو ں پرانی تہذ یب کے حا مل شہر کو الگ شنا خت دینے کیلئے ’’رنگ دو ملتا ن ‘‘منصو بہ شروع کر دیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 22:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے صد یو ں پرانی تہذ یب کے حا مل شہر کو الگ شنا خت دینے کیلئے ’’رنگ دو ملتا ن ‘‘منصو بہ شروع کر دیا ہے ۔جس کے تحت اندرو ن شہر سمیت ضلع کی مختلف نمایا ں عما رتو ں کومختلف خوبصو ر ت رنگو ں سے رنگا جائے گا ۔اس سلسلے میںگز شتہ روز چو ک حر م گیٹ سے رنگ دو ملتا ن کا با قا عد ہ آ غاز کر دیا گیا ہے ۔

پہلے مر حلے میں 6 سو سے زائد عما را ت کو رنگ کر کے نمایا ں کیا جا ئے گا ۔ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے منصو بے کے حوا لے سے بتا یا کہ ضلعی حکو مت نے ما ہر ین تعمیرا ت اور رنگ سا ز کمپنیو ں سے ٹیکنیکل معاونت حا صل کر کے منصو بے کا آ غا ز کیا ہے ۔والڈ سٹی پرا جیکٹ کے تحت ملتا ن کے تا ریخی دروازوں کوان کی تاریخی حیثیت میں بحا ل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے یہ ضرور ی سمجھا گیا کہ اندرو ن شہر کی عما را ت کو بھی الگ رنگو ں کے ذ ر یعے مختلف شنا خت دی جا ئے ۔

جس سے سیا حت میں خا طر خواہ اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ رنگ سا ز کمپنیو ں سے معا ہد ے کے تحت پینٹ اور ٹیکنکل معاونت حا صل کی جا ئے گی جبکہ لیبر کے تما م اخرا جا ت ضلعی حکو مت بر داشت کر ے گی ۔اگلے مر حلے میں دمد مہ اور قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نظر آنے وا لی عما را ت اور تا ر یخی مقا ما ت کو بھی مختلف رنگو ں سے رنگ کیا جا ئے گا ۔ جس سے پو ر ی دنیا میں اس شہر کو منفر د شناخت حا صل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں