ملتان ،آتشزدگی سے فیکٹری اور پاورلوم جل کرخاکستر

جمعہ 30 دسمبر 2016 19:01

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) شہر میں آتشزدگی کے دوواقعات میں جوتوں کی فیکٹری اورپاورلوم جل کرخاکستر ہوگئی۔ریسکیو1122کے مطابق وہاڑی روڈ پرملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب جوتوں کی فیکٹری شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو فائرفائٹرز نے موقع پر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے دوسرے واقعہ میں منظور آباد کے علاقے شریف پورہ میں پاور لوم میںسردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی تو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاورلوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تنگ گلیوں کی باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔تاہم فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں