رواں سال کے دوران 11759بجلی چوروں کو 10کروڑ28لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)سرکل ملتان نے رواں مالی سال2016-17؁ء کے دوران11ہزار759بجلی چوروں کو10 کروڑ28 لاکھ29ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاہے اور عائد کی گئی جرمانے کی رقم میں سے 7 کروڑ99لاکھ40ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کرائی ہے۔جولائی تانومبر2016؁ء میں11ہزار192گھریلو صارفین کو 6 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزارروپے،459کمرشل صارفین کو69 لاکھ46ہزار روپے،65صنعتی صارفین کو2کروڑ13 لاکھ22 ہزار روپے،36 ٹیوب ویل صارفین کو 40 لاکھ 89ہزار روپے اور 7دیگرصارفین کو 25لاکھ 21 ہزارروپے جرمانہ عائد کیاہے۔

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازکاروائی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکل،ڈویژنل اور سب ڈویژنل ٹیموں نے میپکو کینٹ ڈویژن میں2012بجلی چوروں کوایک کروڑ41 لاکھ37 ہزار روپے، ممتازآبادڈویژن میں1073بجلی چوروں کو86لاکھ53ہزار روپے،موسیٰ پاک ڈویژن میں3056بجلی چوروں کو2کروڑ29 لاکھ72ہزار روپے،سٹی ڈویژن میں1181 صارفین کو بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ13 لاکھ81 ہزارروپے،شجاع آباد ڈویژن میں2821 صارفین کوایک کروڑ 47لاکھ 10 ہزار روپے اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں1616صارفین کو2کروڑ92 لاکھ38ہزار روپے جرمانہ عائدکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں