اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے کاشتکاروں سے آبیانے کی مد میں 33ملین روپے وصول کرلیے

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے ربیع سیزن2015-16 کے دوران ملتان زون کے کاشتکاروں سے آبیانے کی مد میں 33.2ملین روپے وصول کرلیے۔

(جاری ہے)

اریگیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق ٹیموں نے ربیع سیزن 2015-16کے پہلے چارماہ کے دوران ضلع ملتان سے 6ملین روپے،ضلع لودھراں سے 4لاکھ69ہزار499روپے ،ضلع وہاڑی سے 18ملین روپے اور ضلع پاکپتن سے 8ملین روپے وصول کیے۔اسی طرح اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاوان کی مد میں لودھراں سے 7 لاکھ 42 ہزار 145روپے،وہاڑی سے 93ہزاز600روپے اورپاکپتن سے 47ہزار279روپے وصول کیے جبکہ ملتان سے تاحال ابھی تک ریکوری رپورٹ نہیں ہوئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں