فوڈاتھارٹی کے چھاپے،غیرمعیاری کیچپ اورجعلی فوڈکلرتلف،بیکری کوجرمانہ

بدھ 28 دسمبر 2016 22:21

ملتان ۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیم نے شاہین مارکیٹ میں 10لیٹر غیر معیاری کیچپ اور مضر صحت فوڈ کلر ضائع کر دئیے۔ایک بیکری کو جرمانہ جبکہ12ہوٹلوں اور بیکری کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ایم- ڈی -اے چوک پر واقع دل پسندسوئیٹس اینڈبیکرزکو ورکرز کی ذاتی صفائی اور مضرصحت فو ڈآئٹمز کی موجودگی کی وجہ سے 2000روپی جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شاہین مارکیٹ پر واقع حبیب ایسنس کی چیکنگ کے دوران10لیٹر غیر معیاری کیچپ اور نان فوڈ گریٹ کلر کے 10کاٹن ضائع کر دئیے۔MDA چوک سورج میانی روڈپر واقع با باشیدن ہوٹل ، شیروانی ڈیپارٹمنٹل سٹور،پاک اسلام ملک شاپ،بسم اللہ ہوٹل،منہاج کریانہ سٹور،ایم ظفرسپرسٹور، اندرون بوہڑگیٹ پر واقع باباسوئیٹس اینڈبیکرز،چوہدری کریانہ مرچنٹ،عبدالمنان بھٹی کے یادگارمصالحے اورچوک نواںشہرپر واقع ڈان ہوٹل،نیونرالاسوئیٹس،حاجی شوکت ہوٹل کو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں