ملتان میں پولیس نے 47جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر47جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم نیاز محمد سے 5 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم اشفاق سے 75 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شاہد سے 10 لیٹر شراب، ملزم سہیل سے 9 لیٹر شراب، ملزم اشفاق سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم بلال سے 5 لیٹر شراب، ملزم خالد سے 500 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم ضیاء سے 10 لیٹر شراب، ملزم ایوب سے 25 لیٹر شراب، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عمران سے 1050 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ظفر اقبال سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم شکیل سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم عنصر سے پسٹل، ملزم قیصر سے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم محمد علی سے پسٹل 30 بور، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم ظفر اقبال سے پسٹل 30 بور،ملزم بلال سے پسٹل 30 بور ، ملزم عرفان اور ابرار سے 02 پسٹل 30 بور،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم یٰسین سے ریوالوربرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد آصف کو بکری چوری کرنے پربکری برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم امید علی کو مجرم اشتہاری مقصود احمد کو بھگانے پرگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عارف کو تیز رفتاری پر بس چلانے، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم خان اللہ بخش کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔جبکہ ملتان پولیس نی23اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 2 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 21ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران121نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں420نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی112موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں