پی ایچ اے نے باغنچی اور ٹویاکانی پارکس کی تزئین وآرائش شروع کردی

منگل 27 دسمبر 2016 17:48

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے باغنچی اور ٹویاکانی والے پارکس کی ازسرنو ترقی کے فیصلے کے بعد ہنگامی بنیادوں اس پر کام شروع کردیا ہے،ضلعی حکومت کی گرانٹ سے تیارہونیوالے اس پارکس کوجدیدسہولیات سے آ ٓراستہ کیاجائے گا،باغنچی کی بائونڈری وال اورٹویاکانی والے پارک میں مٹی کی بھرائی اورصفائی کا کام جاری ہے،پارک کی تزئین وآرائش کے موقع پرڈائریکٹرہارٹیکلچر نصیر احمد نے کہاکہ دونوں پارکس تاریخی دروازوں پاک گیٹ اورحرم گیٹ کے نزدیک واقع ہیں جو عوام کیلئے بہترین تفریح گاہیں ثابت ہونگے،انہوںنے کہاکہ پارکس میں بائونڈری وال کی مرمت کے ساتھ ساتھ جوگنگ ٹریک ،واک وے،واٹرسپلائی کی تعمیر اوربچوں کے جھولے بھی لگائے جائیں گے،انہوںنے کہاکہ باغنچی میں واٹرپلانٹ کی منتقلی کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کودرخواست دی ہے جو جلد منتقل کردیا جائیگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں