ملتان، ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق، فائرنگ سے دو افراد زخمی

منگل 27 دسمبر 2016 11:51

ملتان، ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق، فائرنگ سے دو افراد زخمی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) ملتان میں نشترہسپتال کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی جبکہ ون ویلنگ کرنے والا ایک نوجوان گر کر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں فیضان بٹ اور علی احمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا بیان لے کرملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔ دوسری طرف ملتان کے علاقے کائیاں پور میں ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں