ملتان پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،30جرائم پیشہ افرادگرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرپولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ناظم حسین سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم رمضان سے 120 گرام چرس، ملزم علی رضا سے 40 لیٹر شراب،پولیس تھانہ کپ نے ملزم بلال سے 05 لیٹر شراب، ملزم محمد علی سے 07 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم غلام فرید سے 230 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان فرمان،تصور،محمد شان،حیدر اور انتظار سے پسٹل 30 بور معہ 27 گولیاں، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد شان سے خنجر، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد اسلم سے پسٹل 30 بور معہ 03 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزمان عارف، آصف، اسلم ،عمران اور عطار لڈو پر جواء معہ وٹک رقم 16270/- روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد نعیم کو آتشبازی کرنے پر،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم شان کو آتشبازی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم حسان کو خطرناک انداز میں کار چلانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی10اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران123نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں424نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی116موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں