صدر مملکت کی اپیل پر ملتان میں باران رحمت کیلئے نمازاستسقاء کی ادائیگی

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی اپیل پر ملتان میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے باران رحمت کیلئے نمازاستسقاء ادا کی۔ ملتان آرٹس کونسل کے بالمقابل فیصل پارک میں نمازاستسقاء کی امامت قاری محمدصدیق قریشی نے کی ،جس میں لیگی کارکنوں اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک سے خشک سالی کے خاتمے اور ابررحمت کیلئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)لیبرونگ ملتان سٹی کے رہنما فرحان انصاری ،رائو ابرار،آصف کمبوہ ودیگر کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی کا خدشہ ہے۔علماء کرام اور مذہبی رہنما باران رحمت اور خشک سالی کے خاتمے کیلئے نمازاستسقاء کا اہتمام کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزصدر مملکت ممنون حسین نے بھی اس سلسلے میں گزشتہ روز علماء کرام سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک سے خشک سالی کے خاتمے اور ابررحمت کیلئے اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں