بے نظیر بھٹو کی 9ویں برسی، ملتان سے پیپلزپارٹی کا قافلہ ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ روانہ

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 9ویں برسی میں شرکت کیلئے ملتان سے پیپلزپارٹی کا قافلہ ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

قافلے کے شرکاء کو پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق ایم پی اے ڈاکٹرجاویدصدیقی نے روانہ کیا جبکہ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما ایم سلیم راجہ ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر قافلے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے،پیپلزپارٹی حقیقی جمہوریت ہے ،اسے غیرجمہوری حربوں سے آزمایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ آج سابق صدر آصف علی زرداری تاریخی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں