قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 21:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی 140ویں سالگرہ ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں شایان شان طریقے سے منائی گئی ۔اس موقع پرمختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے تقریبات کااہتمام کیااورقائداعظمؒ کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔

(جاری ہے)

تقریبات میں اس عزم کااظہارکیاگیاکہ بابائے قوم کے بتائے ہوئے اصولوں اتحاد ،تنظیم اوریقین محکم پرعمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیاجائے گا۔سالگرہ کی مرکزی تقریب مسلم لیگ ن کے زیراہتمام رضاہال میں منعقدہوئی جس میں میئرملتان نویدارائیں اوردیگررہنمائوںنے شرکت کی ۔اس موقع پرقائداعظمؒکی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں