ملتان ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، ایک راہگیر جاں بحق،باراتی سمیت دو افراد زخمی

دولہے سمیت 6 باراتی گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 12:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) ملتان میں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔اتوار کو ممتاز آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب میں باراتیوں نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جس سے تقریب کے پاس سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار دو راہگیروں اور ایک باراتی کو گولی لگ گئی۔ گولی لگنے سے ایک راہگیر 16 سالہ نعیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 32 سالہ اشفاق اور 14 سالہ فرحان شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اشفاق کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے دولہے فیضان سمیت 6 باراتیوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں