پولیس نے کرسمس ڈے کے حوالے سے سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) پولیس نے کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان جاری کر دیا جس میں تمام پروگرامو ں پر بھاری نفری تعینات، تمام پولیس اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی بدستور، پروگراموں کے منتظمین امن اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

ضلع بھر میں 37 چرچ جن میں اے کیٹیگری کے 3 ، بی کیٹیگری کے 3 ،سی کیٹیگری کے 31 ،ٹوٹل 37 چرچ پرعبادت منعقد ہوں گیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر1468 پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ216 وولینیٹیرز ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔08 ایلیٹ فورس کی گاڑیاں روٹس پر گشت کریں گی۔اس کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں ،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی۔چرچ میں عباد ت کے شرکاء کو تلاشی کے بعد چرچ میں داخل ہونے دیا جا ئیگا۔عوام سے التماس ہے کہ کسی بھی جگہ کوئی مشکوک شخص یا چیز دیکھیں تو فوری طور پر مقامی پولیس یا 15 پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں