منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان کی پیر خورشید کالونی میں سیوریج لائن کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا کہ تحصیل چوک پر (24) انچ کی سیوریج لائن کے کراس ڈالنے کا کام جلد مکمل کرکے پیر خورشید کالونی چوک کی طرف نئی سیوریج لائن کا منصوبہ شروع کیا جائے اور اس منصوبے کے دوران تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے ساتھ کام کی رفتار کو بھی تیز رکھا جائے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل چوک پر سیوریج کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن شہزاد منیر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ایم ڈی واسا کو بر یفنگ کے دوران بتایا گیا ۔کہ پیر خورشید کالونی سے پرانی تحصیل چوک تک کی سیوریج لائن پرانی اور بوسیدہ ہونے سے پیر خورشید کالونی گلگشت کے چند علاقے اور تحصیل چوک سے ملحقہ آبادیاں سیوریج مسائل کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اور ان شہری علاقوں کو سیوریج کے مسائل سے عارضی ریلیف دینے کے لیے تحصیل چوک پر ڈسپوزل پمپ نصب کرکے کام چلایا جا رہا ہے ۔ اور مذکورہ علاقوں کو سیوریج مسائل سے مستقل ریلیف دینے کے لیے اب 24انچ نئی سیوریج لائن ڈالنے کا کام شروع ہوچکا ہے اور منصوبے کے تحت پہلے مر حلے میں تحصیل چوک پر کراس ڈالنے کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ جس ایم ڈی واسا نے کراس ڈالنے کے فوری بعد مین ہول کی تعمیر اور پیر خورشید کالونی کی طرف سیوریج لائن کا کام بھی جلد شروع کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں