ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل کیلئے ویب سائٹ متعارف کرادی گئی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:10

ملتان۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل اور ان کے کلیمز کی بروقت ادائیگی کے لئے ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر فسٹ کے اعلامیے کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ملتان سے متعلق عوام کی مشکلات کے حل اور ان کے کلیمزکی بروقت ادائیگی اور فیڈ بیک کے لئے ویب سائٹ بنا دی گئی ہے جس کا ایڈریس www.iota.punjab.gov.pk ہے۔ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ویب سائٹ سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے انہیں اپنے مسائل کے بارے میں متواتر فیڈ بیک بھی فراہم کیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں