سٹیٹ بینک کے زیراہتمام معاشی اداروں کی خدمات پرخصوصی سیمینار(کل) منعقد ہوگا

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:05

ملتان۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان،نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان اورملتان بینکرز کلب کے زیراہتمام ’’زراعت کی ترقی کیلئے معاشی اداروں کی خدمات اور مہیا سہولیات‘‘پرخصوصی سیمینارکل 23دسمبر کو نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کے مطابق اس آگاہی تقریب کے مہمان خصوصی سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی سے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)قاسم نوازہونگے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں