صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے، محمد اکرم بھٹی

بدھ 21 دسمبر 2016 23:41

ملتان ۔21دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) سپرنٹینڈنٹ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو گلگشت سب ڈویژن کے شکایت سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے ساتھ رویہ بہتر بنائیں اور ان کی شکایات کو تحمل مزاجی سے سنیں اور ان کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شکایت سنٹر میں ایک صارف کی جانب سے کمپلینٹ درج کرواتے وقت فراہم کئے گئے موبائل نمبر پر رابطہ کیا اور صارف سے شکایات کے اندراج ، ملازمین کے رویے اور ازالہ کے وقت کے بارے میں معلومات لیں جس پر صارف نے کہا کہ عملہ کا رویہ بہترہے اور شکایت کا بروقت ازالہ ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر ی اوقات کی پابندی سب پر لازم ہے ۔ ان اوقات کی پابندی نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔سپریٹنڈنگ انجینئر محمد اکرم بھٹی نے ساڑھے آٹھ بجے صبح سب ڈویژن میں جاکر ملازمین کی حاضری چیک کی اور ریکوری کی صورتحال اور سیفٹی آلات کا بھی جائزہ لیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں