ملتان،کچہری میں وکلاء گردی کا واقعہ ،وکیل کے بیٹے کیخلاف درخواست دینے آنے والے شہری پر وکلاء کا تشدد

بدھ 21 دسمبر 2016 23:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) ملتان کی کچہری میں وکلاء نے ایک وکیل کے بیٹے کیخلاف درخواست دینے کیلئے آنے والے شہری کو تشددکا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

وکلاء گردی کا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شہری منظور وکیل کے بیٹے خلاف درخواست جمع کرانے کے لئے عدالت آیا تو وکیل عبدالقیوم ایڈووکیٹ سے اس کا آمنا سامنا ہوگیا اوربات لڑائی تک بڑھ گئی۔

اپنے ساتھی کی لڑائی دیکھ کردیگر وکلا ئبھی میدان میں کود پڑیاور شہری پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور خوب تشدد کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔شہری منظور نے الزام لگایا کہ عبدالقیوم ایڈووکیٹ کے بیٹے نے بلاوجہ میرے بچے پر تشدد کیا، وہ اس حوالے سے درخواست دینے کے عدالت آیاتھا،جہاں مجھ پر بھی تشدد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں