ڈی سی اوآفس ملتان کے ریکارڈروم میں آتشزدگی ،عدالتی ریکارڈجل گیا، میٹروبس منصوبے کاریکارڈمحفوظ ہے، ڈی سی او

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

ڈی سی اوآفس ملتان کے ریکارڈروم میں آتشزدگی ،عدالتی ریکارڈجل گیا، میٹروبس منصوبے کاریکارڈمحفوظ ہے، ڈی سی او
ملتان۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) ڈی سی اوآفس ملتان میں بدھ کے روز آتشزدگی کے نتیجے میں سول اورسیشن کورٹس کاریکارڈخاکسترہوگیا۔ تاہم میٹروبس منصوبے کاریکارڈمحفوظ رہا۔آگ ساڑھے گیارہ بجے صبح لگی جس کے بعد ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔آگ سے ریکارڈروم کی چھت منہدم ہوگئی ۔فائربریگیڈکے عملے نے موقع پرپہنچ کرڈیڑھ گھنٹے بعدآگ پرقابوپایا۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں سول اورسیشن عدالتوں کے 1995سے پہلے کے مقدمات اورفیصلوں کاریکارڈجل کرراکھ ہوگیا۔آگ اردومحافظ برانچ میں بھڑکی جہاں فیصلوں کاریکارڈرکھاجاتاہے ۔ڈی سی اوملتان نادرچٹھہ کے مطابق آتشزدگی سے ریونیوریکارڈاورمیٹروبس منصوبے کاریکارڈمتاثرنہیں ہوا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے بعد کچہری اوراس کے اردگردکے تمام راستوں کو بندکردیاگیاجس کے نتیجے میں کچہری فلائی اوورسے کلمہ چوک اور9نمبرتک ٹریفک کی قطاریں لگ گئیں ۔

تاہم آگ بجھنے کے بعد راستے کھول دیئے گئے ۔ڈی سی اوملتان نادرچٹھہ نے آتشزدگی کی تحقیقات کاحکم دیدیاہے اوراس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی اونادرچٹھہ نے کہاکہ ہم اس واقعہ کے محرکات کاجائزہ لے رہے ہیں اگراس میں کوئی انسانی ہاتھ ملوث ہوا توسخت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں