فنڈزکی کمی اورمحکمہ بلڈنگ کی عدم توجہ کے باعث دارالامان ملتان کی عمارت کی تعمیر ومرمت التواء کاشکار

بدھ 21 دسمبر 2016 20:53

ملتان۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) فنڈزکی کمی اورمحکمہ بلڈنگ کی عدم توجہی کے باعث دارالامان ملتان کی عمارت کی تعمیرومرمت کاکام التواء کاشکاراورادارے میں رہائش پذیربچوں وخواتین کومشکلات کاسامان کرناپڑرہاہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالامان ملتان میں صرف اندرونی ٹائلز ورک کاکام مکمل کرلیاگیاہے تاہم دارالامان کافرنٹ حصہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے جس کی وجہ سے خواتین سے ملنے والے عزیزواقارب سمیت انتظامیہ کومشکلات پیش آرہی ہیں ۔

اس ضمن میں دارلامان کی سپرنٹنڈنٹ مسزشہوارفاطمہ نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ دارالامان کی عمارت کی تعمیر ومرمت کاکام ستمبر میں شروع کیاگیاتھااور3ماہ کے اندر مکمل کرنے کاٹاسک دیاگیاتھالیکن فنڈزکی کمی اورمحکمہ بلڈنگ کی سست روی کے باعث دیئے گئے ٹاسک میں مکمل نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں ڈی سی اوملتان کودرخواست دیدی ہے اورامید ہے بہت جلداس کمی پرقابوپالیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ادارے میں اس وقت فری بیگرسٹی پروجیکٹ کے سلسلے میں 21خواتین اور2بچوں کو پناہ دی گئی ہے ۔جبکہ قانونی کاروائی کے بعد بھکاری خواتین وبچوں کو ورثاء کے حوالے کیاجائے گاجبکہ اس وقت 8بھکاری بزرگ خواتین ادارے میں موجودہیں جنہیں ورثاء کی تلاش کے بعدان کے حوالے کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں