قا ئد اعظم محمد علی جناحؒ کے 140 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریڈیو پاکستان ملتان کے تمام چینلز پر تقریبات شروع

پیر 19 دسمبر 2016 23:40

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) بانیء پاکستان قا ئد اعظم محمد علی جناحؒ کے 140 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریڈیو پاکستان ملتان کے تمام چینلز پر ہفتہ تقریبات شروع کر دی گئیں ہیں جس کے تحت میڈیم ویو نشریات / ایف ایم 93 / اور ایف ایم 101 سے خصوصی پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں ۔ ان پروگراموں میں انٹرویو/ مذاکری/ اقوال قائد/ مقابلی/ غنائیی/ تاثرات اور منظوم خراج عقیدت شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر مختار ملک کی قیادت میںایک اجلا س منعقدہوا جس میں بتا یا گیا کہ روزانہ دن 1 بج کر 30 منٹ پر خصوصی پروگرام ’’میر کارواں‘‘ بھی نشر کیا جا ئے گا۔جبکہ تینوں چینلز کے پروگراموں میںقا ئد اعظم کی شخصیت،کردار اور انکے پیغام کو اجا گر کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایک خصوصی اردو/سرائیکی مشاعرہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میںمعروف شعراء کرام قا ئد کوہدیہء عقیدت پیش کریں گے۔

مزید برآںدورجدید اور قائد کا فکر ونظر کے عنوان سے ایک سیمینار بھی ہوگا۔ جس میں قا ئد اعظم کی شخصیت اور انکی ملی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔سیمینا ر میںممتا ز ما ہر تعلیم پرو فیسر نشاط احمد کھیڑا خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔اس سیمینا ر کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر علا مہ ااقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر غلام حسین کھوسہ کریں گے۔ہفتہء قائد کے سلسلے میںبہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ریڈیو پاکستان ملتان کے زیر اہتمام کوئیز مقابلہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔جو اتوار کو بچوں کے پروگرام زینت چمن میں نشر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں