تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ملتان کے انتخابات برائے سال 2016-2017مکمل

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال صدر،محمدنعیم خان جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ملتان کے انتخابات برائے سال 2016-2017مکمل ہوگئے ۔ ناظم انتخابات کے فرائض جناب حماد رشید نے اداکئے جبکہ پروفیسر محمدادریس لودھی بطور صوبائی نمائندہ شریک ہوئے ۔ضلع کی سطح پراراکین نے کثرت رائے سے درج ذیل احباب کومنتخب کیا ۔صدر ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ،نائب صدر پروفیسر ظفر اقبال رائو،سیکرٹری محمدنعیم خان ،نائب سیکرٹری محمدسلیم ربانی ،لیاقت حسین ،نشرواشاعت عبدالرئوف کھادل ،شعبہ تعلیمی تحقیق ،پروفیسر ڈاکٹر محمدادریس لودھی ،تعلیم متاثرین رائوعمر دراز ،بہبود اساتذہ ،رائو ذوالفقار ،اختر محمود چیمہ ،ملتان شہر ،صدر محمدزبیر خان عاصی ،سیکرٹری پروفیسر محمدراشد۔

ملتان صدر ،صدر صدیق الحسن ،جنرل سیکرٹری رانا ریاض ،جلالپور پیروالہ ،صدر چوہدری غلام فرید ،سیکرٹری احسان الحق شاہد ،شجاع آباد ،صدر چوہدری عبدالشکور ،سیکرٹری محمدیسیٰن مسلم ،عبدالرئوف کھادل منتخب ہوئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں