جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ نے وزیرداخلہ اور صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے چہروں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:39:21 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:39:19 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:39:17 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:39:15 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:20 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:18 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:15 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:12 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:10 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:08 وقت اشاعت: 19/12/2016 - 21:38:06
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ نے وزیرداخلہ اور صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے چہروں کو بے نقاب کردیا، وزیرداخلہ کالعدم جماعت کے رہنما سے ملاقات بھی کرتے ہیں اور معصوم بھی بنتے ہیں، حکومت اپنی صفوں میں کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے وزراء کو بے نقاب کرے

ْمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ملتان میں تقریب سے خطاب

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2016ء)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ اور جماعت اسلامی کے ترجمان نے وزیرداخلہ اور صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے چہروں کو بے نقاب کردیاہے۔ وزیرداخلہ کالعدم جماعت کے رہنما سے ملاقات بھی کرتے ہیں اور معصوم بھی بنتے ہیں۔ حکومت اپنی صفوں میں کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے وزراء کو بے نقاب کرے۔

ہم پاکستان میں پُرامن سیاسی جدوجہد کے قائل ہیں اور اسی بنیاد پر ہم نے 2013کے عام الیکشن میں حصہ لیا ۔گزشتہ روز ملتان میں ’’محمدی دسترخواں‘‘کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر ٹھیک طرح سے عملدرآمد کیا جاتا تو آج حکومتی صفوں میں چھپے سہولت کار سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے افراد موجود ہیں جو شام میں داعشی دہشتگردوں کے واصل جہنم ہونے پر احتجاج کررہے ہیں، اُس وقت یہ نام نہاد مسلمان کہاں تھے ،جب داعش عراق اور شام میں ہزاروں بے گناہوں کو شہید کررہی تھی، جب اسلام آباد میں داعش کی حمایت میں پریس کانفرنسز کی گئیں تھیں، آج پاکستانی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اُسے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، امریکہ،اسرائیل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

19/12/2016 - 21:38:18 :وقت اشاعت