گھریلو تنازعہ پر تین افراد نے خنجروں کے وارکرکے ایک شخص کو قتل کردیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

ملتان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) شاہ شمس کے علاقے میں تین افراد نے خنجروں کے وارکرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خورشید کا اپنی بیوی رابعہ کے ساتھ کسی گھریلو مسئلے پر تنازعہ چل رہاتھا اور وہ پچھلے 15دنوں سے اپنے میکے میں رہائش پذیرتھی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز خورشید نے اپنی بیوی کو واپس گھرلانے کافیصلہ کیا۔خورشید اپنے بھائی محمد رمضان اور بہنوئی غلام شبیر کے ہمراہ اپنے سسرال گیا۔اچانک تین افراد عبدالرحمن،محمد شان اور نذیراں بی بی نے انہیں راستے میں روک لیا ۔اسی دوران ملزمان محمد شان اور عبدالرحمن نے خورشید پرحملہ کردیا اور خنجروں کے پے درپے وارکرکے اسے قتل کردیا۔شاہ شمس پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں