ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میںبدستور سرفہرست رہا

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

ملتان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)پاکستان ٹیکسٹائل سیکٹر نے 15 دسمبر تک84لاکھ51ہزار386گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا،تاہم پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 68لاکھ 12ہزار 244گانٹھ روئی مقامی جیننگ فیکٹریو ںسے خریدی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے 15 دسمبر تک 53لاکھ26ہزار404گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پنجاب سے 40لاکھ57ہزار696گانٹھیں خریدی تھیں۔سندھ سے 15 دسمبر تک 31لاکھ24ہزار982گانٹھ خرید کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 27لاکھ54ہزار548گانٹھ روئی خریدی تھیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں