پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی،43افراد گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:06

ملتان۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی43افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد سہیل سے 3045 گرام چرس، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد اکرم سے 1060 گرام چرس، ملزم رمضان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم ظفر اقبال سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم کاشف سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم سخاوت سے 08 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم تاج محمد سے 1125 گرام چرس، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان الطاف اور عمران سے 205 لیٹر شراب، 100 لیٹر لہن برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مظفرآباد،پاک گیٹ اور سٹی جلالپور کے علاقوں میں واقع جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے ملزمان رفیق، اللہ نواز، ندیم، ناصر، مختیار، شہزاد،سجاد، فیاض، اقبال، قاسم، سعید، ناصر، یامین، شاہد، غلام شبیر، عاشق کوقابو کرلیا۔پولیس نے سامان اور دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی۔در یں اثناء ملتان پولیس نی18اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

جن میں سے 2 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 16ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران124نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں422نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی118موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں