ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہے، وزیرا عظم پارلیمنٹ میں آتے ہی نہیں تو اسے مضبوط کیا کرینگے، یوسف رضا گیلانی

ممنون حسین کے پاس 58 ٹو بی ہوتا تو وہ حکومت توڑ دیتے ، بلاول بھٹو الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آئینگے،ملتان ڈسٹرکٹ بار سے خطاب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت ہے، وزیرا عظم پارلیمنٹ میں آتے ہی نہیں تو اسے مضبوط کیسے کریں گے، ممنون حسین کے پاس 58 ٹو بی ہوتا تو وہ حکومت توڑ دیتے ، بلاول بھٹو الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں آئینگے۔

(جاری ہے)

ملتان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ، میں نی73 ء کے آئین کواصل حالت میں بحال کیا ، انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو پہلاحکم ججز کی رہائی کادیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت چل رہی ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ میں آتے ہی نہیں تو اسے مضبوط کیا کرینگے، انہوں نے کہا اگر صدر مملکت ممنون حسین کے پاس 58 ٹو بی ہوتا تو وہ حکومت توڑ دیتے ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑکے پارلیمنٹ میں آئینگے، انہوں نے کہا کہ مشرف کے سب سے بڑے مخالف کالے کوٹ والے تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں